Posts

بہاولپور میں نوجوان سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں 2 خواتین گرفتار، حیران کن انکشاف

Image
بہاولپور میں نوجوان سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں 2 خواتین گرفتار، حیران کن انکشاف   بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بہاولپور میں نوجوان کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کے الزام میں 2 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق جلال پور پیر والا کے رہائشی نوجوان نے تھانہ دھوڑ کوٹ پولیس کو درخواست دی کہ بستی ودھنور کی دو خواتین نے اس کے ساتھ دوستی کی پھر زیادتی کرنےکی کوشش کرتی رہیں۔ نوجوان نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں خواتین نے گینگ بنا رکھا ہے، وہ غیر مردوں سے دوستی کے بہانے ان کے ساتھ زیادتی کرکے انہیں بلیک میل کرتی ہیں اور لاکھوں روپے بٹورتی ہیں۔ نوجوان نے بتایا کہ اس کے ساتھ زیادتی کرنے کے بہانے اپنے گروہ کے مردوں کو بلا کر لاکھوں روپے لوٹنے کی کوشش کی گئی۔پولیس نے دونوں خواتین کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں

ہم بگرام ایئربیس افغانستان سے واپس لینے جا رہے ہیں، صدر ٹرمپ کا اعلان

Image
 ہم بگرام ایئربیس افغانستان سے واپس لینے جا رہے ہیں، صدر ٹرمپ کا اعلان واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان سے بگرام ایئر بیس واپس لینے جا رہے ہیں۔ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان سے باعزت طریقے سے نکلنا چاہتے تھے۔ ہم بگرام ایئربیس اپنے پاس رکھنے والے تھے۔ یہ دنیا کے سب سے بڑے فضائی اڈوں میں سے ایک ہے لیکن ہم نے یہ مفت میں افغانستان کو دے دی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ایک بریکنگ نیوز ہے کہ ہم اسے واپس لینے جا رہے ہیں۔  اس کے واپس لینے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں کے تنگ راستے سے چین نیوکلیئر ہتھیار بنا رہا ہے۔

Watch bookera news

Image
امریکا نے فیٹینیل کی سمگلنگ میں ملوث بھارتی کاروباری شخصیات کے ویزے منسوخ کردیے نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا نے فیٹینیل کی سمگلنگ میں ملوث بھارتی کاروباری شخصیات کے ویزے منسوخ کردیے ہیں۔ نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے نے کچھ ہندوستانی کاروباری ایگزیکٹوز اور کارپوریٹ رہنماؤں کے ویزے منسوخ کر دیے اور بعد میں انہیں جاری کرنے سے انکار کر دیا۔یہ اقدام فیٹینیل پری کرسرز کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی بنیاد پراٹھایا گیا ہے۔ فیٹینیل (Fentanyl) ایک نہایت طاقتور افیونی دوا (opioid drug) ہے جو عام طور پر درد کے شدید علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے، خاص طور پر کینسر کے مریضوں میں جب دوسری درد کم کرنے والی دوائیں مؤثر نہ ہوں۔
Image
...